اسپین میں سول گارڈز نے تارکین وطن کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ مراکش کی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میلیلا کے ساحل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سول گارڈز کو تارکین وطن کی کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپانوی سول گارڈز کی کشتی تارکین وطن کی کشتی کا پیچھا کرتی ہے۔ جب تارکین وطن کی کشتی مڑتی ہے تو سول گارڈز کی کشتی دائیں طرف سے مڑ کر تارکین وطن کی چھوٹی موٹر بوٹ کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ تارکن وطن مراکش سے ملیلا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ڈیلی میل کے مطابق ایک مراکشی این جی او نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میلیلا کی حکومتی نمائندہ نے کہا ہے کہ سول گارڈ نے ساحل پر تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے ایک “معمول کے مطابق عمل” کیا ہے۔ہسپانوی سول گارڈز کی کشتی کی حرکت نے تارکین وطن میں سے کم از کم ایک شخص کو ہوا میں اچھال دیا، جس کے بعد وہ پانی میں جا گرا۔ میلیلا کی حکومتی نمائندہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ کشتی میں سوار چار افراد کو پہلے ہی مراکش واپس بھیج دیا گیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / اسپین: سول گارڈز کی تارکین وطن کی کشتی ڈبونے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی
اسپین: سول گارڈز کی تارکین وطن کی کشتی ڈبونے کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments