class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13542 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنوبی یورپ میں شدید ہیٹ ویو، آگ لگنے کی وارننگ جاری

جنوبی یورپ کے متعدد ممالک میں گرمی کی شدید لہر کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں ممکنہ طور پر آگ لگنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اٹلی، یونان، فرانس، اسپین اور پرتگال میں شدید گرم موسم ہے۔ ہسپانوی شہر سویل میں آج (اتوار) کو درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی افریقہ کی جانب سے آنے والی گرم ہوا کے تھپیڑے بلقان کے سیاحتی مراکز جیسے کروشیاتک پھیل چکے ہیں، جو درجہ حرات میں اضافہ کررہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ یورپ میں عموماً ہر سال گرمی کی ایسی لہر آتی ہے تاہم اس مرتبہ یہ زیادہ شدید ہے کیونکہ ایسی گرمی جولائی اور اگست میں آتی ہے۔موجودہ صورتحال میں اسپین میں ایمرجنسی اسٹاف کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ کمزور افراد، بچوں، زائد عمر کے افراد اور خطرناک بیماریوں کے شکار لوگوں کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی، چینی صوبہ گوئژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں کے بعد جنوب مغربی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔تین دریاؤں کے سنگم پر واقع رونگجیانگ کاؤنٹی جہاں 3 لاکھ سے زائد گھر موجود ہیں اس ہفتے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے وہاں 6 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اب بھی پانی کھڑا ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اب بارشیں زیادہ اور شدید ہو رہی ہیں۔چینی حکام نے کہا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔چینی وزارتِ آبی وسائل نے بتایا ہے کہ پچھلے 2 دنوں میں جنوبی چین کے 13 بڑے دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اسپین میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی یورپی ممالک میں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جہاں اس حوالے سے شہریوں کے لیے وارننگ بھی جاری کی جارہی ہیں۔اسپین کے قصبے ایل گراناڈو ہفتے کو درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو کہ جون کے ماہ میں گرمی کا نیا ریکارڈ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتگال، اٹلی، کروشیا، فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، بوسنیا، ہنگری، سربیا، سلووینیا اور سوئٹزرلینڈ میں بھی گرم موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter