class="post-template-default single single-post postid-7098 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے: ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر

ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈیئر جباری نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جباری نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ اسرائیل اور امریکا کے لیے بڑا سرپرائز تھا۔انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر حملوں کے ذریعے 90 فیصد میزائل نشانے پر لگے۔ دوسری جانب ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ایرانی جنرل مرتضیٰ میریان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا۔ایرانی جنرل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے، اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔

بولیویا بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہو گیا۔

جنوبی افریقا نے آئی سی جے میں اسرائیل پر غزہ جنگ میں نسل کشی کا مقدمہ کر رکھا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل 13 ممالک پہلے سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہیں۔ان ممالک میں ترکیہ، بیلجیئم، فلسطین، آئر لینڈ، کولمبیا، لیبیا، اسپین، میکسیکو، نیدر لینڈ، مالدیپ، چلی، کیوبا اور نکاراگوا شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اب اس فہرست میں بولیویا کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔بولیویا نے 2010ء سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔جون 2024ء تک فلسطین کو اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 146 نے ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter