class="post-template-default single single-post postid-5018 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیا میں سیریل کلر گرفتار، 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف

کینیا میں سیریل کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایک ڈمپنگ سائٹ سے لاشیں ملنے کے بعد کینیا کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کو ’سیریل کلر‘ کہا گیا ہے، مشتبہ شخص ان 9 خواتین کے بہیمانہ قتل کے پیچھے ہے، جن کی مسخ شدہ لاشیں ڈمپنگ سائٹ سے ملی تھیں۔کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ جومیسی کھالیسیا نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دارالحکومت نیروبی میں جمعہ کو پہلی کٹی ہوئی لاشیں ملنے کے بعد سے کینیا میں غم و غصہ تھا۔مشتبہ شخص کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں جن میں10 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، چادر، شناختی کارڈ اور خواتین کے کپڑے شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter