ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ چوتھے روز ہی آ گیا، دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے لیے پاکستان کے صرف 2 اسپن بولرز ہی کافی ثابت ہوئے۔297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 144 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آج دن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔بعد ازاں تھوڑے ہی وقفے سے انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری۔ہیری بروک 16 اور جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کی ساتویں وکٹ 125 اور آٹھویں وکٹ 138رنز پر گری جبکہ آخری 2 وکٹیں 144 رنز پر گریں۔تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا لیے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا سکی تھی۔
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments