class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16888 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی کابینہ کا پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے آغاز کا خیرمقدم

سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون فریم ورک کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی توسیع ہے‘یہ مختلف اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں پائیدار شراکت داری کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔مشترکہ بین الاقوامی اقتصادی فریم ورک باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی ترقی و خوشحالی کی حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا‘کابینہ نے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ملک اور ان کی عوام کے مشترکہ تجارتی و اقتصادی مفادات کے حوالے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔کابینہ ارکان نے فیوچرانویسٹ منٹ کانفرنس کے 9ویں ایڈیشن میں شریک برادر اور دوست ممالک کے رہنماؤں اور حکومتی سربراہوں کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس مشترکہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی ترقی و خوشحالی کےلیے عملی حکمت عملیوں کی تشکیل میں اہم کرداد ادا کرے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی سٹریٹجک اور اعلی اثرات کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ منگل کوجاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter