class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14018 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے اعلان کے مطابق اس پاکستانی شہری کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت ایک قانونی سزا ہے، سعودی عرب میں یہ سزا سر قلم کر کے دی جاتی ہے۔گزشتہ روز دہشت گردی اور وطن دشمنی پر سعودی شہری کو بھی سزائے موت دی گئی تھی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سعودی شہری علی بن علوی بن محمد العلوی نے متعدد دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔مذکورہ شخص نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی جس کا مقصد سعودی عرب کے امن و امان کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرنا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter