class="post-template-default single single-post postid-7836 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روس اور شمالی کوریا کی یوکرین سے ’کرسک‘ واپس لینے کی تیاری

روس اور شمالی کوریا کی افواج کا ایک بڑا گروپ یوکرین سے روسی علاقے کرسک کو واپس لینے کی تیاری کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی اہلکار نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں کرسک میں یوکرینی پوزیشنز پر حملہ کرنے کے لیے روس نے ہزاروں کی تعداد میں بڑی فورس جمع کر لی ہے، جن میں حال ہی میں پہنچنے والے شمالی کوریا کے فوجی بھی شامل ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خطے میں شمالی کوریا کے تقریباً 11 ہزار فوجیوں کی موجودگی سے متعلق بیان دیا تھا۔یوکرینی کمانڈر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی کرسک میں براہِ راست جنگی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بیلگو روڈ اور روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقوں میں بھی دفاعی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اور یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین کے قبضے کے بعد کرسک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے روسی اور شمالی کوریا کے 50 ہزار فوجی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔شمالی کوریا کی جانب سے روس میں فوج بھیجنے کی اطلاعات گزشتہ ماہ سامنے آنا شروع ہوئیں، لیکن دونوں ممالک ان الزمات کو مسترد کر چکے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter