class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13866 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ریسٹورانٹ اب انسانی شیف نہیں اے آئی شیف چلائیں گے

دبئی میں جلد ایسے ریستوران کا آغاز ہونے والا ہے جس کا نظام کوئی ماہر انسانی شیف نہیں بلکہ اے آئی شیف سنبھالے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال ستمبر میں ’ووہو‘ نامی ریستوران دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں کھولا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ریستوران میں ابتداً کھانے کی ذمہ داری انسان ہی سنبھالیں گے تاہم دیگر انتظامات مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ شیف ’ایمن‘ دیکھیں گے۔ووہو کے بانیوں میں سے ایک کا کہنا ہے ایمن نامی اے آئی ماڈل فوڈ سائنس کی دہائیوں کی تحقیق، مالیکیولر کمپوزیشن ڈیٹا اور دنیا بھر میں کھانا پکانے کی 1 ہزار سے زیادہ ترکیبوں پر تربیت یافتہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ماڈل گوکہ عام شیف کی طرح پکوانوں کا ذائقہ نہ چک سکتا ہے اور نہ ہی سونگھ سکتا ہے لیکن یہ ماڈل کھانوں کو اس کے اجزاء، ساخت، اور تیزابیت کو توڑ کر انہیں غیر معمولی ذائقے اور اجزاء کے امتزاج میں ڈھال سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمن کو ایسی ترکیبیں تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ریسٹورانٹ کے ذریعے اکثر ضائع کیے جانے والے اجزاء کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں۔ووہو کے بانیوں کا خیال ہے کہ ایمن کو دنیا بھر کے ریستورانوں کے لیے لائسنس دیا جا سکتا ہے، جس سے کچن سے نکلنے والے فضلے میں کمی لائی جاسکتی ہے اور پائیداری کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter