کور کمانڈرز کانفرنس نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر کے پرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا۔فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ احساس ِ محرومی کے من گھڑت بیانیے کی نفی کی جا سکے ‘عبوری افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کی بجائے اس کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں‘ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے،کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا ‘ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ اوراپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔منگل کو جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں‘اس قسم کے بیانات اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے اندرونی خلفشار اوراس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں‘فورم نے فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا‘فورم نے واضح کیا کہ افغانستان اور فتنہ الخوارج کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اوراس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں ۔ فورم نے اس بات کا اعادہ کیاکہ کسی کو بھی بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فورم کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پشت پناہی کرنے والی پراکسیز کی بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انتہا پسندی پر مائل کرنے کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے‘عسکری قیادت عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / بھارتی مہم جوئی کا جواب طاقت سے، انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف
بھارتی مہم جوئی کا جواب طاقت سے، انڈین فوج کے کھوکھلے بیانات بڑھتی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف

Related Articles
-
-
پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا
-
پاکستان نرسنگ کونسل انسانی اسمگلنگ میں ملوث یے، جعلی ڈگریوں پر نرسز کو باہر بھیج رہا ہے، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
-
ٹی بی کی بڑھتی شرح صحت عامہ کیلئے خطرہ ہے، پی ایم اے
-
فلم سکندر اچھی ہو یا بری، باکس آفس پر 200 کروڑ کو عبور کرے گی، سلمان خان


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: Nawai Pakistan E Paper, WeeklyAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-03-2025
Read More
Article
“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ محمد نعیم طلعت
Posted in: News, Article“روزہ یا فاقہ کشی اور یوشی نوری کا نوبیل انعام” ایک بار یہ تحریر ضرور پرھیں۔ 1سال میں اگر کوئی بھی شخص 20 سے 27 دنوں تک 12 سے 16 گھنٹے بھوکا رہے تو کینسر کے خلیات مکمل ختم ہو جاتے ہیں (شرط یہ ھے کہ شام کو وہ افطاری کے وقت وہ اپنی آخری […]
Read More-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article -
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article
sports
پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان
Posted in: News, Sportsپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ ڈیوڈ وارنر کو شان مسعود کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو اس سال پلاٹینم […]
Read More
Post your comments