پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئے۔سردار کمال کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار کی میت گزشتہ رات فیصل آباد پہنچا دی گئی تھی، مرحوم فنکار کے جسدِ خاکی کو الائیڈ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار کمال کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار کمال کو منگل کی شب دل کا دورہ پڑا جس کی شدت سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔یاد رہے کہ اداکار سردار کمال کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز میں ہوتا تھا۔وہ عرصہ دراز سے نجی ٹی وی کے ساتھ بھی منسلک تھے۔اپنے کریئر کے دوران اداکار سردار کمال نے سیکڑوں تھیٹر ڈراموں میں کام کیا اور مداحوں کو اپنے فن سے خوب محظوظ کیا۔
معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

Related Articles

Weekly E Paper

Article
Every generation faces the same question: How will we lead?
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Every generation faces the same question: How will we lead? This is a question that comes to mind especially on a day like today – as we reflect upon the question of sacrifice and leadership, exemplified throughout our history from the Prophet Musa (upon whom be peace) to Imam […]
Read More-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
sports
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے بتا دیا کہ 400 رنز کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑنے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے ان سے کیا کہا؟ جنوبی افریقہ کے کپتان نے بتایا کہ برائن لارا نے مجھ سے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے […]
Read More
Post your comments