class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16747 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

راولپنڈی: شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزم زیر حراست

راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو پہلے گرفتار کر لیا تھا۔متاثرہ شہری نے انتظامیہ سے اسکریپ گوداموں کی شکایت کی تھی، شہری کی شکایت پر انتظامیہ نے 5 سے 6 اسکریپ گودام سیل کیے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter