حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ذکاء نے کہا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہیں، بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افرادکی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے چند افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
راولپنڈی: بس کھائی میں گرنے سے 22 افراد جاں بحق

Related Articles



Weekly E Paper

Article
ڈوما کافر کی نسلی شناخت اور اخوند سالاک کی فتوحات تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsریاستِ ڈوما موجودہ خیبرپختونخواہ کے شمالی پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ایک منظم غیر مسلم ریاست تھی جس کا آخری حکمران ’’ڈوما کافر‘‘ کہلاتا تھا۔ یہ ریاست دریائے سندھ کے مغربی کنارے، کوہِ سیاہ کے بالمقابل واقع تھی اور اس میں بونیر، شانگلہ، تورغر، بشام اور چکسیر جیسے علاقے شامل تھے۔ اس خطے کی جغرافیائی ساخت […]
Read Moresports
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
Posted in: News, Sportsجنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 270 رنز […]
Read More



















Post your comments