class="post-template-default single single-post postid-5137 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

راولاکوٹ:آزاد جموں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج رنگ لے آیا

راولاکوٹ آصف اشرف آزاد جموں کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج رنگ لے آیا چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے آزاد جموں کشمیر کو اب چار سو میگاواٹ بجلی شمالی کشمیر گلگت بلتستان کی طرز پر تین روپیہ فی یونٹ بغیر کسی ٹیکس بجلی ریٹ کے ساتھ نئے ٹیرف پر بجلی بلز کا اجراء کر دیا گیا گزشتہ سال نو مئی کو راولاکوٹ میں ایک دھرنے سے تحریک شروع ہوئی جس کی سرپرستی جے کے ایل ایف کے چیئرمین صغیر خان کر رہے تھے انہوں نے مظفرآباد میں ایک نمائندہ اجلاس بلوا کر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا آزاد جموں کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دے کر نیشنل گرڈ سٹیشن کے قیام گلگت بلتستان ریٹ پر بجلی اور گندم کی فراہمی اور عوام کے ٹیکسوں سے مراعات یافتہ حکمران طبقہ کی عیاشی کے خاتمے پر مشتمل تین نکاتی ایجنڈا سے تحریک شروع ہوئی دھرنے جلسے گرفتاریاں لانگ مارچ اور آخر چار معصوم جوانوں مظہر الدین وقار ثاقب اور عدنان فاروق کی رینجرز کے ہاتھوں شہادت کے بعد حکومت پاکستان نے خصوصی نمائندہ چیف سیکرٹری آزاد جموں کشمیر اور دو خفیہ اداروں کے سنئیر آفیسرز سے مزاکرات کے بعد یہ مطالبات تسلیم ہوئے مگر عمل درآمد میں آزاد کشمیر حکومت نے روڑے اٹکانے کسر نہ چھوڑی آخر بائیس فیصد جی ایس ٹی ٹیکس پر ضد رکھی مگر شدید ردعمل میں تین روز قبل یہ فیصلہ بھی بدل ڈالا آزاد جموں کشمیر کے صارفین کو منگلا ڈیم کی پیداوار ی لاگت پر نئے ٹیرف سے بجلی بلز بغیر کسی ٹیکس جاری کر دئیے لوگ اپنے ہاتھوں میں بغیر ٹیکس بجلی بلز وصول کر کے خوشی میں رو پڑے شہدائے مظفرآباد کو خراج عقیدت پیش کرتے توقع کی کہ مقدس خون کی بدلے حاصل بجلی کا ناجائز استعمال نہیں کیا جائے گا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد صغیر خان کی سرپرستی کے ساتھ لیاقت حیات اور این ایس ایف کو بھی خراج تحسین پیش کیا جہنوں نے تین سال قبل راولاکوٹ میں مظاہروں کے بعد دھرنے دے کر اور پہلی گرفتاری سے تحریک کی بنیاد رکھوائی ادھر  اس کامیابی پر دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے جو چار ارب روپیہ واپڈا کے واجب الادا بلات دوران بائی کاٹ تحریک ادائیگی کے لیے جاری کیا تھا اب انوار سرکار سے وہ ادا کروانا ہے کسی صورت وہ رقم انوار سرکار کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری نے اس تاریخی کامیابی پر اظہار تشکر جلسہ کا فیصلہ کیا ہے

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter