راولپنڈی شہر اور کینٹ کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر1747فٹ پر پہنچ گئی۔ راول ڈیم میں پانی کی زیادہ سے زیادہ سطح 1752فٹ ہے۔ گویا ڈیم میں صرف پانچ فٹ مزید ذخیرہ کی گنجائش ہے ۔
پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں پچپن افراد جاں بحق ہوگئے۔
چکوال میں 450 ملی میٹر، راولپنڈی اسلام آباد میں 240 ملی میٹر بارش، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی بستیاں ڈوب گئیں، مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔راولپنڈی میں دریائے سواں میں طغیانی کے باعث قریبی آبادیاں زیر آب آگئیں۔چکوال میں متعدد سڑکیں ریلوں میں بہہ گئیں، جبکہ کوہالی پل کو بھی نقصان پہنچا، جس کا کچھ حصہ بہہ گیا۔علاوہ ازیں کٹاس راج مندربھی ڈوب گیا، چکوال شہر سے نکاسی آب کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

























Post your comments