class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16063 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد موجود تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے  کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter