class="wp-singular post-template-default single single-post postid-10354 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب: رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار جاری

محکمۂ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے۔

محکمۂ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہو گی۔محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہو گی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی، نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter