class="post-template-default single single-post postid-5152 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا

بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا۔بانی پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 14 مارچ کو میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلاء نے یقین دہانی دی تھی ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، گرفتاری بھی دیں گے۔بانی پی ٹی آئی کے مطابق 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر،باہر شیلنگ کی گئی، مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پُرامن احتجاج کی کال دی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ لانے سے بہتر ہے مارشل لاء لگادیں، ویسے بھی غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنے وکلا کو کچھ پوائنٹس بتاتا ہوں اسی بنیاد پر غیرملکی جریدے میں انٹرویو چھپا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter