آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان‘ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف ‘ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقاتیں‘ صدر مسعود پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لئے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا۔ جمعہ کو شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے 17 ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
Home / Breaking News, News, World / وزیراعظم کی ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے سربراہان سے ملاقاتیں،
وزیراعظم کی ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ازبکستان کے سربراہان سے ملاقاتیں،




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments