class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15199 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کچے میں 6 مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کے ڈرون حملے، متعدد ڈاکو زخمی

رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں 6 مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے ڈرون آپریشن کیا، 2 ڈرون حملوں میں متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔

سندھ پنجاب سرحدی علاقے میں 6 مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں کئی ڈاکو زخمی ہو گئے۔کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے جاری آپریشن میں ڈرون کی مدد سے ڈاکوؤں کی کمین گاہ پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد ڈاکو زخمی ہو گئے۔ڈرون حملہ کشمور، گھوٹکی، رحیم یار خان کے سرحدی علاقے میں کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مغویوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter