class="post-template-default single single-post postid-7675 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل پر بھرپور حملے کی منصوبہ بندی، ایران نے خطے کے ممالک کو آگاہ کردیا

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خطے کے ممالک بتادیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔امریکی اخبار کے مطابق ایران نے اس حوالے سے عرب حکام کو اپنے منصوبوں پر بریفنگ دی ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایرانی دھمکیاں حقیقی ہیں یا محض سخت رویہ اپنایا گیا ہے۔اخبار کے مطابق ایران نے عرب سفارت کاروں کو بتایا کہ بھرپور جوابی کارروائی کے لیے ایران کی فوج بھی نیم فوجی دستے کے ساتھ ہوگی۔امریکی اخبار کے مطابق ایک مصری اہلکار نے بتایا کہ ایران نے نجی طور پر ایک مضبوط اور پیچیدہ ردعمل سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انکی فوج نے اپنے لوگوں کو کھویا ہے، لہٰذا انہیں اب جواب دینے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق ایرانی فیصلہ ساز اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ انہیں اسرائیل کو کیسے اور کیا جواب دینا چاہیے، وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ حملہ براہ راست ہونا چاہیے یا ایران سے باہر پراکسیوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جائے۔ان کے مطابق ایران عراق کی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف آپریشن کے لیے استعمال کرسکتا ہے جہاں سے ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا لیکن یہ حملہ مزید جارحانہ انداز میں ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیگا۔

لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے 20 منٹ قبل میٹولا کے قریب ڈرون پھٹا۔حملے کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے میٹولا کا دورہ ملتوی کردیا۔لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے کچھ دیر پہلے حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا۔ادھر اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی وڈیو جاری کردی۔جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو میڈیکل ورکرز سمیت متعدد شہری شہید، غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید پینتیس سے زائد فلسطینی قتل کردیے گئے۔کمال عدوان اسپتال کے چلڈرن وارڈ پر ٹینکوں نے گولہ باری کی۔ اقوام کے ادارے یونیسیف کے مطابق دو روز میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں غزہ میں پچاس سے زیادہ بچے شہید کردیے گئے، شمالی غزہ کی تمام آبادی کے بیماریوں اور قحط سے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس سے قبل عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز مشرقی لبنان میں بعلبک کا علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ وہ وہاں اور قریبی گاؤں دوریس میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان سے اسرائیل کی سرزمین پر داغے گئے کئی گولے روک لیے جبکہ بعض کھلے علاقوں میں گرے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter