class="post-template-default single single-post postid-9857 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پیٹرول ایک اور ڈیزل 7 روپے فی لٹر مہنگا

پیٹرول ایک اور ڈیزل 7روپے فی لٹر مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے،ڈیزل کی 267 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر، حکو مت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیاگیا ،حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہےوزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی فروری 2025کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43روپے 52 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68پیسے اضافہ ہوا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter