class="post-template-default single single-post postid-5885 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے ہے

ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران روانہ ہوئے تھے۔ایران میں زائرین کی بس حادثہ میں جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔خیر پور کے رہائشی اعجاز علی بھی ایران روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔اہلخانہ اعجاز علی کے بارے میں سخت پریشان ہیں، ان کے بھائی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اعجاز علی محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں وہ ہر سال ایران جاتے ہیں۔خیرپور کے متاثرہ خاندانوں میں سے ایک زوار علی کا گھرانہ بھی ہے۔ اہلخانہ اپنے پیاروں سے متعلق خبر نہ ملنے پر پریشانی میں مبتلا ہیں۔بس کے مسافروں میں کندھکوٹ کے 6 افراد رستم، کریماں بی بی، کائنات، سعدیہ، ریما بی بی اور سید سیرت عباس شاہ بھی شامل ہیں جن کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی خبر نہ ملنے پر بےچین ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے بتایا کہ زائرین لاڑکانہ کے نذر محلے میں قائم ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے۔لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثہ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں فوری طور پر پاکستان لانے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter