ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد لاڑکانہ کے ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران روانہ ہوئے تھے۔ایران میں زائرین کی بس حادثہ میں جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کشمور سے ہے۔خیر پور کے رہائشی اعجاز علی بھی ایران روانہ ہونے والوں میں شامل ہیں۔اہلخانہ اعجاز علی کے بارے میں سخت پریشان ہیں، ان کے بھائی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اعجاز علی محکمہ تعلیم میں ملازم ہیں وہ ہر سال ایران جاتے ہیں۔خیرپور کے متاثرہ خاندانوں میں سے ایک زوار علی کا گھرانہ بھی ہے۔ اہلخانہ اپنے پیاروں سے متعلق خبر نہ ملنے پر پریشانی میں مبتلا ہیں۔بس کے مسافروں میں کندھکوٹ کے 6 افراد رستم، کریماں بی بی، کائنات، سعدیہ، ریما بی بی اور سید سیرت عباس شاہ بھی شامل ہیں جن کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی خبر نہ ملنے پر بےچین ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے بتایا کہ زائرین لاڑکانہ کے نذر محلے میں قائم ایک ٹور آپریٹر کے ذریعے ایران گئے تھے۔لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثہ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں فوری طور پر پاکستان لانے کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے ہے
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے ہے

Related Articles
-
-
حملہ آوروں کا دنیا کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، مودی کی بڑھک
-
جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
-
حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
-
بہاولپور: مقامی افراد نے نایاب نسل کا بھارتی سرمئی بھیڑیا مار ڈالا

Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments