پاکستان کے 78؍ ویں یوم آزادی کے حو الے سے امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں تقریبات، پریڈ، میلوں اوردیگر اجتماعات کا انعقاد بڑے جوش و خروش سے جاری ہے۔ گزشتہ مئی کی چار روزہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی افواج کی مثالی کارکردگی کے مثبت اثرات کے باعث اس سال اوورسیز پاکستانیوں میں یوم آزادی کی تقریبات اور جوش و خروش میں پہلے کی نسبت کافی اضافہ پایا جارہا ہے۔ 36؍ سال سے بروکلین نیویارک میں پاکستانی کاروبار اور پاکستانی آبادی کے علاقے میں منعقد ہونے والے پاکستانی ’’بروکلین میلہ‘‘ 17؍ اگست کو کوئی آئی لینڈ ایونیو کی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ ساجد نے پاکستان سے آنےو الے تمام آرٹسٹوں کے اخراجات اور میلے کے دیگر انتظامات گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ادا کئے اور بروکلین میلہ کی پاکستانی شناخت کو مزید نمایاں کرنےکا وعدہ بھی دھرایا۔ بروکلین میلہ میں نیویارک سٹی کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور مقامی امریکی قیادت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تاہم نیویارک سٹی کے آئندہ انتخابات میں میئر کے لئے پہلے مسلم امیدوار ظہران ہمدانی کو میلے کے اجتماع سے خطاب کا اس وقت دیا گیا کہ جب موسم کی پیشگوئی اور میلے کی انتظامیہ کے علم کے مطابق انتہائی موسلادھار بارش نے میلے کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈا اورامریکا میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات، پریڈ اور میلے
کینیڈا اورامریکا میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات، پریڈ اور میلے





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments