صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان صنعتی تعاون کی تین مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ مفاہمت کی یادداشتیں پاکستان اور چین کے درمیان ان شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھولیں گی جو براہِ راست پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی بہبود کیلئے معاون ہیں،صدر مملکت نے شنگھائی میں ہائی کوالٹی آپریشن ایلیٹ پروگرام میں شریک پاکستانی ماہرین سے بھی ملاقات کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پہلی مفاہمت کی یادداشت لویانگ ماڈرن بائیو ٹیکنالوجیز اور حکومتِ سندھ کے درمیان طے پائی ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی نمائندگی کی جس کا محور پاکستان کی لائیو سٹاک صنعت کو جدید بنانا ہے۔ دوسری مفاہمت کی یادداشتِ بیجنگ ایشین افریقہ لونگیو اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کی تشہیر اور تعمیر سے متعلق ہے۔تیسری مفاہمت کی یادداشتِ سیچوان چوانکساؤ فائر ٹرکس مینوفیکچرنگ کمپنی اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان کیلئے فائر ٹرکس اور جدید ایمرجنسی آلات کی فراہمی، تقسیم، فروخت اور بعد از فروخت خدمات میں تعاون کا فریم ورک طے کرتی ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments