class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16205 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان ایسوسی ایشن لاسال کیوبک کا پاکستانی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان ایسوسی ایشن لاسال کیوبک کا پاکستانی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کے اعزاز میں عشائیہ

وزیرِ توانائی اور نیچرل سورسز ٹِم ہڈسن،ممبر آف پارلیمنٹ لاسال ،ایمارڈ گوئے کلائوڈ ،ایم پی سمیر زبیری،میئر نینسی بلانشٹ اور انکی ٹیم،سابقہ میئر مینن بارب کے علاوہ دس سے زائد ملٹی کلچرل کمیونٹیز کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کی شرکت۔

پال کے صدر صاحبزادہ غلام مجتبیٰ کی طرف سے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا اور پال کی اٹھارہ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

لاسال جمعہ تین اکتوبر دوہزار پچیس کو لاسال میں پاکستان ایسوسی ایشن آف لاسال نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں تقریباَ ایک سو سے زائد لاسال کے پاکستانی ممبران نے شرکت کی،وزیر توانائی ٹیم ہڈسن مہمانِ خصوصی تھے۔جبکہ سابقہ میئر مینن بارب گیسٹ آف آنر تھیں۔وزیر توانائی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف لاسال کی کمیونٹی کے لیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کو کہا کے پال نے تمام کمیونٹیز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرنے کی ایک یونیق مثال قائم کی ہے۔ممبر پارلیمنٹ گوئے کلائوڈ اور ایم پی سمیر زبیری نے بھی پال کے صدر صاحبزادہ غلام مجتبیٰ اور سیکرٹری محمد ہارون کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی خدمات کی بھی پیش کش کی۔

سابقہ میئر مینن بارب اور موجودہ میئر نینسی بلانشٹ نے اپنی تقاریر میں پال کے گذشتہ اٹھارہ سال کی تاریخ اور خدمات بیان کیں،اور ہمیشہ کی طرح اپنے تعاون کی پیش کش کی،سندس خان اور پری نے سٹیج پر کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔

اولمپیا گرل کے متین کی خصوصی شرکت اور ریسٹورنٹ کے مزےدار کھانوں کی مہمانوں نے تعریف کی۔

میئر نینسی بلانشٹ کی ٹیم نے رچرڈ دوشانپ ،لورا فلسظینی ،جوزی، دانیالہ،بینوا،بِسمہ کے علادہ انڈیا،سری لنکا ،روانڈا ، پرتگیز،اٹالین،نیپال ،کیریبین،بنگلہ دیش کی تنظیموں کے لیڈران نے شرکت کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter