class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16452 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان آرمی نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی سطح کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں سے ایک کیمبرین پیٹرول میں پاکستانی ٹیموں نے سخت اور دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 60 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاکستانی ٹیموں نے مختلف عسکری فرائض سرانجام دیے اور کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل جیتا۔

ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر تک ہونے والی اس مشق میں اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter