پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے ادارہ جاتی اشتراک عمل کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں۔ دونوں ملک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقومی قانون کی خلاف ورزی اور قابلِ مذمت ہیں۔ امید ہے کہ امریکا اور ایران جوہری تنازعے کو پُرامن مذاکرات سے حل کریں گے۔حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
Post your comments