class="post-template-default single single-post postid-10466 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاک امارات، 5 اہم معاہدے، ولی عہد شیخ خالد بن محمد کیساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، شہباز شریف

ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد‘ وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر والہانہ استقبال ‘گارڈ آف آنر پیش‘ شہبازشریف سے دوطرفہ ملاقات ‘وفود کی سطح پر بھی بات چیت‘شیخ خالدکاپاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ ‘دونوں ممالک کے مابین بینکنگ‘ کان کنی‘ ریلویز اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں 5اہم معاہدوں اور مفاہمت کی دستاویزات پردستخط‘ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف ‘شیخ خالد‘ آرمی چیف جنرل عاصم منیر‘وفاقی وزراءاسحاق ڈار‘خواجہ آصف‘عطاء اللہ تارڑ‘اماراتی وفدمیں شامل کاروباری شخصیات اور اعلیٰ افسران موجودتھے‘ صدر آصف زرداری نے ولی عہد شیخ خالدکو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا‘ دورہ مکمل ہونے پرولی عہد وطن واپس روانہ ہوگئے جبکہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ہم نے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی اورتجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے تعاون میں اضافے کے ذریعے اپنے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا‘پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدکا وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیااورباضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ‘ شہباز شریف نے شیخ خالدکا پرتپاک خیر مقدم کیا۔دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے تعارف کرایا جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔ بعد ازاں وزیر اعظم سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد نے ملاقات کی۔دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔شیخ خالدجو سینئر حکام اور کاروباری رہنمائوں پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہیں، نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ‘ کان کنی، ریلویز اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی دستاویزات پردستخط کئے گئے‘اس ضمن میں جمعرات کویہاں تقریب منعقد ہوئی‘اس موقع پر امارات کے سیدبصارشعیب اورسیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال نے بینکنگ کے شعبہ میں معاہدے کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔ علی الراشدی، سعیداحمد اورفہیم حیدرنے کان کنی کے شعبہ میں معاہدے کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔شادی ملک اور عامرعلی بلوچ نے ریلویز کے شعبے میں مفاہمت کی دودستاویزات کے مسودوں کاتبادلہ کیا۔کیپٹن جمال شمسی اورندیم احمدچوہدری نے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کے ایم اویوکے مسودوں کاتبادلہ کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter