class="post-template-default single single-post postid-4564 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کشمیریوں سے اظہارِ ہمدردی کیلئے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی ریلی کا انعقاد

بھارتی فوج کے تشدد کے شکار کشمیریوں سے اظہارِ ہمدردی کے لیے کُل جماعتی حریت کانفرنس کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کے شرکاء کشمیری قیدیوں کی حالت زار اور بھارتی جنگی جرائم کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے۔ریلی کے شرکاء کی جانب سے برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا گیا۔کشمیری رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کے مبصرین کو بھارتی جنگی جرائم کے خلاف قراداد بھی پیش کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ حصول حق خود ارادیت تک جدوجہد جاری رہے گی، بھارت کشمیری عوام پر بدترین جنگی جرائم ڈھا رہا ہے۔اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، اقوامِ متحدہ وعدے پورے کرے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter