class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16347 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا

علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔

گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کی سیاست میں ہلچل پر اپوزیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا۔ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہو گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کردی۔اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔دوسری جانب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ملک حبیب نور اورکزئی نے جیو نیوز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری جماعت بھی مشاورت کر رہی ہے۔ملک حبیب نور کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں اکثریت ہونے پر جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو لایا جاسکتا ہے، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter