نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اور ایک حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نے فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑلیا، ترجمان این سی سی آئی اےکے مطابق چھاپہ سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر مارا گیا جہاں کال سینٹر بنایا گیا تھا،جہاں پونزی اسکیم اور سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیا جاتا تھا، کال سینٹر سے18 خواتین سمیت 149 مقامی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث تھے،غیر ملکی ہیکرز کو مستقل بنیادوں پر رکھا گیا تھا، کارروائی میں سینکڑوں کمپیوٹرز، سرورز، ایکسچینجز، اور غیر ملکی سمیں برآمد کر لیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد اور ایک حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں شہر کے بہت بڑے کال سینٹر میں بڑی کارروائی کی گئی۔ مدکورہ کال سینٹر عرصہ دراز سے کام کر رہا تھا۔ اس کال سینٹر کا مالک سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ملزم اس کال سینٹر سے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا تھا اور اس لمبے عرصے میں اس نے کئی سو ارب روپے فراڈ کے ذریعے کمائے۔ ملزم دو سابق وزیروں کا فرنٹ مین بھی رہ چکا ہے جبکہ وہ ایک خاتون اعلی شخصیت کے شوہر کا بھی قریبی دوست ہے۔ ملزم نے اپنی غیر قانونی کمائی سے نہ صرف فیصل آباد بلکہ اسلام اباد میں بھی کئی قیمتی پلاٹس خریدے جنکی مالیت اربوں میں ہے جبکہ اس نے ایک اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ دوران سرکاری ملازمت اس کیخلاف ایف آئی اے کی بھی کئی انکوائری شروع ہی مگر “نامعلوم وجوہات” کی بنا پر بند کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے تمام تفتیشی افسران نے کبھی بھی اسکی جائیدادوں کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کو شکایات نہیں بھیجیں۔ چھاپہ سانگلہ ہل پر واقع افس پر مارا گیا۔ کال سینٹر روزانہ کی بنیادوں پر کروڑوں روپے کے مختلف فراڈ، جن میں ان لائن سرمایہ کاری، غیر ملکیوں کے کریڈٹ کارڈ کہ چوری شدہ ڈیٹا کو استعمال کر کے کروڑوں ہتھیانا، غیر ملکیوں کو سرکاری افسر بن کر بلیک میل کرنا اور پاکستانیوں کو انعامات اور دیگر اسکیموں کے ذریعے بے وقوف بنانے کا کام کر رہا تھا۔
فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments