کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست میں تبدیل کرنے کے بار بار بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں امریکا کی دو ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی جوابی پیش کش کرتا ہوں۔ ڈگ فورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مذاق کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ٹرمپ کو ایسے تبصرے پسند ہیں مگر میں اسے سنجیدگی سے لیتا ہوں، وہ شاید مذاق کر رہے ہوں مگر میرے ہوتے ہوئے ایسا کبھی نہیں ہو گا۔ڈگ فورڈ نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیکس عائد کیے تو ہمیں سرحد کے جنوب میں اپنے دوستوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنی پڑے گی جو بدقسمتی کی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اونٹاریو نے کینیڈا امریکا سرحد پر غیر قانونی تارکینِ وطن، منشیات اور اسلحے کی ترسیل روکنے کے لیے حفاظتی انتظامات بڑھا دیے ہیں اور اس سلسلے میں دوسرے پریمیئرز سے ملاقات کر رہا ہوں۔ بعد ازاں ڈگ فورڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کینیڈا اور امریکا کرۂ ارض پر سب سے امیر، سب سے خوش حال، محفوظ اور کامیاب ترین ممالک ہوں، اس کے لیے کینیڈا کے پاس اہم معدنیات، تیل اور جوہری توانائی موجود ہے، آئیے مل کر کام کریں۔
Home / Breaking News, Canada, News / ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ
ٹرمپ کو 2 ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں: ڈگ فورڈ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments