کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں 6 جنوری 1993ء کے شہداء کو نہیں بھول سکتے۔یاد رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 6 جنوری 1993ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سوپور میں 60 سے زائد نہتے کشمیریوں کا قتلِ عام کیا تھا۔برسلز میں سوپور کے شہداء کی یاد میں بلائے گئے کشمیر کونسل ای یو کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہا کہ آج سوپور قتلِ عام کو 31 سال مکمل ہو گئے ہیں تاہم اس اندوہناک واقعے کے زخم آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے 6 جنوری 1993ء کو سوپور بازار میں 500 سے زائد عمارتوں کو آگ لگا کر اور راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 60 سے زائد افراد کو شہید کر دیا تھا، جلائی گئی عمارتوں میں دکانیں اور رہائشی مکانات شامل تھے۔ان شہداء میں 25 سے زائد مسافر بھی شامل تھے جو اسی روز بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ایک مسافر بس پر فائرنگ اور اسے آگ لگائے جانے کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔علی رضا سید نے بھارتی فورسز کی اس وحشیانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی دردناک تھا، ہم اسے کیسے بھول سکتے ہیں، ناصرف اس واقعے میں 60 سے زائد کشمیری شہید کیے گئے بلکہ اس قتلِ عام کے دوران بھارتی فوجیوں نے 1 خاتون سے 6 ماہ کے بچے کو چھین کر آگ میں پھینک دیا گیا اور اس ماں کو گولیوں سے شہید کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سوپور قتلِ عام کشمیریوں کے خلاف ریاستی ظلم و ستم کا ایک واضح ثبوت ہے جہاں بھارتی فورسز نے نہتے شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا، یہ خونریزی ناصرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی بلکہ ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کی بھی غمازی کرتی ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہا کہ یہ واقعہ کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی ایک وحشیانہ مثال ہے، یہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے، عالمی برادری کو بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لینا ہو گا اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے عالمی برادری بشمول اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سانحے اور مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کے دیگر واقعات کی شفاف تحقیقات کروانے، ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور انہیں سزائیں دلوانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔علی رضا سید نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کے شہداء کو نہیں بھول سکتے: چیئرمین علی رضا سید
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کے شہداء کو نہیں بھول سکتے: چیئرمین علی رضا سید


Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E Paper Tags: canada, canada news, canada urdu news, canada urdu weekly, nawai pakistan, news paper, weekly epaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 20-02-2025
Read More
Article
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے، شبمن گل
Posted in: News, Sportsبھارتی نوجوان اوپنر اور نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کےلیے […]
Read More-
پاکستان کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں
Posted in: Breaking News, News, Sports -
Post your comments