نمبر دو سیڈ پاکستان کے نور زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر۔23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان کے حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم الیکبانی، کریم التورکی اور ملائیشیا کے امیشنراج چندرن بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ویمنز میں ملائیشیا کی ژن ژینگ ژی نے نمبر دو سیڈ مصر کی ملک خفاگی کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ مصر کی فیروز ابولخیر، ملائیشیا کی آئرہ اذمان اور ہانگ کانگ کی چین سنک یوک بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پاکستان اسکواش فیڈریشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ڈی ایچ اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم کے ایونٹ کے مینز کوارٹر فائنلز میں پاکستان کے نورزمان نے فرانس کے میلول سنکیانی مانیکو کو، ٹاپ سیڈ مصر کے ابراہیم ایلکبانی نے ہالینڈ کے روون ڈیمنگ کو شکست دی۔حمزہ خان کو ملائشیا کے میشنراج چندرن نے دل چسپ مقابلے کے بعد 3-1سے زیر کیا، سیمی فائنل میں نور زمان کا مقابلہ ملائیشیا کے امیشنراج چندرن سے اور ابراہیم ایلکبانی کا مقابلہ ہم وطن کریم التورکی سے ہوگا۔
نور زمان نے انڈر۔23 ورلڈ اسکواش کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments