class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13362 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کے کیخلاف اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔کمیٹی نے ایران امریکا تعمیری مذاکرات کے دوران اسرائیل کی فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا، کمیٹی نے اعادہ کیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق دفاع حاصل ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے کشیدگی کو بڑھایا،  اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں نے وسیع تر تصادم کے خطرے کو ہوا دی، اسرائیلی کارروائیوں نے مذاکرات اور سفارتکاری کے مواقع کو کم کیا۔اعلامیے کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا،  فردو، نطنز، اصفہان میں جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مزید کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے  آئی اے  ای اے کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے جانی نقصان پر ایران کی حکومت، عوام سے اظہار تعزیت کیا، کمیٹی نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ پاکستان کے قریبی رابطوں کا اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق  کمیٹی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے کوشش جاری رکھنے کی اپنی رضا مندی کی توثیق کی، کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے جنگ کا حل نکالنے پر زور دیا،  کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی پاسداری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر دفاع  خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ذراِئع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter