امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔تقریب میں چارلی کرک کی اہلیہ، 36 سالہ ایرِکا کرک نے ایک جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ میرے شوہر چارلی کرک کا خواب تھا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں جو ذہنی طور پر غیر مستحکم ہیں اور شدت پسند خیالات رکھتے ہیں، میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں کیوں کہ چارلی بھی لوگوں کو معاف کر دیا کرتا تھا، نفرت کا جواب نفرت نہیں ہو سکتا ہے۔ایرکا کرک کی جانب سے تقریب میں کی گئی اس تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سامعین بھی اشکبار نظر آئے۔
Home / Breaking News, News, World / ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگی بچانا تھا‘، چارلی کرک کی اہلیہ نے قاتل کو معاف کر دیا
’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگی بچانا تھا‘، چارلی کرک کی اہلیہ نے قاتل کو معاف کر دیا




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments