مسلم دنیا کی 2 جامعات نے دنیا کی 100 بہترین جامعات کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی۔
کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026ء جاری کردی گئی جس میں 100 سے زیادہ ممالک کے ایک ہزار 500 سے زیادہ ادارے شامل ہیں جو کہ عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم میں نمایاں تبدیلیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ مسلم دنیا اور ایشیا کی جامعات کی اس رینکنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ امریکا اپنی صفِ اوّل کی پوزیشن پر برقرار ہے۔اس رینکنگ میں ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایا 58ویں، سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز 67 ویں، قطر یونیورسٹی 112ویں اور متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی 177ویں، انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف انڈونیشیا 189ویں جبکہ قازقستان کی الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی 166ویں نمبر پر ہے۔یہ رینکنگ مسلم اکثریتی ممالک کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔دوسری جانب اس رینکنگ میں اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی 223ویں نمبر پر ہے۔
Post your comments