بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تصادم محض پانچ گھنٹے میں ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں فون کرکے 24 گھنٹوں کے اندر لڑائی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔اگر پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کا پلڑا بھاری تھا تو 24گھنٹے کی مہلت تھی ۔ یہ انکشاف انہوں نے بہار کے مظفرپور ضلع میں منعقدہ “ووٹر رائٹ” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: “آپ جانتے ہیں ٹرمپ نے آج کیا کہا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے عروج پر انہوں نے مودی کو فون کیا اور سختی سے کہا کہ لڑائی 24 گھنٹوں میں ختم کرو۔ اور مودی نے فوراً مان لیا۔ انہیں 24 گھنٹے دیے گئے تھے، لیکن مودی نے صرف پانچ گھنٹوں میں حکم پر عمل کر دیا۔”امریکی صدر مسلسل یہ دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری طاقتوں کا یہ ٹکراؤ ان کی “مداخلت” سے رکا تھا، لیکن مودی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ مرکز میں قائم حکومت کا اصرار ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوجی کارروائیاں دونوں ملکوں کی افواج کے براہِ راست مذاکرات کے بعد بند ہوئیں۔راہول گاندھی نے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کی اور کہا: “میڈیا آپ کو یہ نہیں دکھائے گا کہ ٹرمپ نے کیا کہا، کیونکہ میڈیا کو صرف مودی اور اس کے دوست سرمایہ داروں کی پروا ہے، میری، اسٹالن یا تیجسوی (ان کے اتحادی رہنما) جیسے لوگوں کی نہیں۔” کانگریس لیڈر، جو بہار میں ووٹر لسٹوں میں خصوصی نظرثانی کے خلاف اپنی دو ہفتے کی یاترا کے آخری تین دنوں میں ہیں، نے عہد کیا: “میرے پاس بہت سے ثبوت ہیں کہ ووٹ بی جے پی کے فائدے کے لیے چرائے گئے ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / مودی نے ٹرمپ کے 24 گھنٹے کے الٹی میٹم پر 5 گھنٹے میں عمل کیا، راہول گاندھی
مودی نے ٹرمپ کے 24 گھنٹے کے الٹی میٹم پر 5 گھنٹے میں عمل کیا، راہول گاندھی

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments