وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینسر ہیپاٹائٹس سمیت چار بیماریوں کی ادویات گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں، کینسر کے مریضوں کی ادویات تو پی ٹی آئی نے بند کر دی تھیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے کا ڈائیلائسز کارڈ مریضوں کو مل رہا ہے، نیا پاکستان منصوبے میں 3 سال میں صرف 600 گھر بنے، اس کی تعمیرات کرنے والا ہی بھاگ کیا کیونکہ ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹریکٹر اور سپر سیڈز کسانوں کو دیے، کسانوں سے خیرات کے نام پر 500 سو روپے بزدار نے ہتھیائے، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت 3 سو روپے کسانوں کو دینے کے لیے کسان کارڈ بنوائے، کسان کارڈ پہلے بھی نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں شروع کیا تھا، 10 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو دیے جا چکے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ون شہباز شریف نے بنایا تھا، بزدار حکومت میں دو کسانوں کو ٹھوکر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیے جا چکے ہیں، کسانوں نے ان کے کارڈز لیے ہی نہیں تھے، 7 ہزار کلو میٹر سے زیادہ سڑکیں پنجاب میں بنائی جا چکی، تحریکِ انصاف کے رنگ کرنے سے پراجیکٹ ان کا تو نہیں ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور پریس کلب کو دو کروڑ روپے بزدار دور میں دیے گئے تو ہم نے 200 فیصد گرانٹ دی، جو ملک کے خلاف سازشیں کرتی ہو وہ سیاسی جماعت نہیں ہو سکتی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نشئیوں کے لیے اڈے پناہ گاہ بنائے، منشیات والے افراد کا بہت خیال ہوتا تھا ان کو، ان کے لیے پناہ گاہوں کا اہتمام کیا تھا، شوکت خانم بھی آپ نے ہمارے پیسوں سے بنایا تھا، آپ نے پاکستانی قوم کو پاگل بنا کر پیسے لیے تھے۔ان کا کہنا ہے شوکت خانم اسپتال کے لیے نوازشریف نے زمین اور 50 کروڑ روپے میاں شریف نے دیے، نوازشریف کینسر اسپتال کی 5 منزلیں کھڑی ہو چکی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں کورونا کے ایک ایک بیڈ پر ڈیڑھ لاکھ روپے لگائے، اس کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں، بانیٔ کو پاکستان کو سری لنکا بنانا، ڈیفالٹ کروانا سازشیں کرنا ہی اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احمد خان بھچر کی عینک کا نمبر تبدیل کرواؤ، جھینگا فارمنگ کے تحت جھینگا باہر بھجوا کر زرِمبادلہ بھی کما چکے، ہم اب احمد خان بھچر کو جھینگے بھجوائیں گے، پی ٹی آئی دور میں جھینگا فارمنگ کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے 90 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کھانے والے مہاتما کچھ بھی جھوٹ بول سکتے ہیں، 10 لاکھ روپے آسان کاروبار پروگرام کے تحت دیے جا رہے ہیں۔
Home / Breaking News, Health, News / کینسر ہیپاٹائٹس سمیت 4 بیماریوں کی ادویات گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
کینسر ہیپاٹائٹس سمیت 4 بیماریوں کی ادویات گھر گھر پہنچائی جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری


Weekly E Paper

Article
خانہ کعبہ کی چابیاں سعودی شاہی خاندان کے پاس کیوں نہیں رکھی جاتیں؟
Posted in: News, Articleاگرچہ سعودی فرماں روا کو خادمینِ حرمین شریفین کہا جاتا ہے لیکن درحقیقت خانہ کعبہ کی چابیاں ان کے پاس نہیں ہوتیں۔ یہ چابیاں صدیوں سے شیبی خاندان کے پاس ہیں اور اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہے کہ بیت اللّٰہ کی کنجیاں شیبی خاندان کے پاس ہی کیوں ہیں تو اس […]
Read More-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
sports
سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
Posted in: News, Sportsآسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 سال کی عمر میں چل بسے۔ دائیں ہاتھ کے اوپنر کیتھ اسٹیک پول نے 1966ء سے 1974ء کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 37.42 کی اوسط سے2807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں انہوں نے […]
Read More
Post your comments