class="post-template-default single single-post postid-5870 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، اسرائیل کیخلاف ہمارے بدلے کا انتظار طویل ہوسکتا ہے، ایران

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب علی محمد نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف ایران کے بدلے کا انتظار طویل ہوسکتا ہے، دشمن کو ہمارے نپے تلے اور درست جواب کا انتظار کرنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وقت ہمارے حق میں ہے اور ہمارے ردعمل کا انتظار طویل ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا غزہ جنگ ختم کرنے اور غزہ کے لوگوں کی مدد کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی بھی سیاسی پیش رفت کا اسرائیل سے ہمارے بدلہ چکانے کے حق کا کوئی تعلق نہیں۔علی محمد نے مزید کہا کہ ایران امریکی اقدامات کو مخلصانہ نہیں سمجھتا کیونکہ امریکہ غزہ جنگ میں خود فریق ہے۔یاد رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں 31 جولائی کو اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نینی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے انتہائی پُرعزم ہیں، وقت ہمارے حق میں ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نینی نے اسرائیل پر ممکنہ جوابی حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایرانی رہنما تمام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کا انتظار طویل ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو منظم اور باقاعدہ جواب انتظار کرنا چاہیے، ایران کا ردِعمل شاید ماضی کی کارروائیوں جیسا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں خاص اہداف طے کیے تھے لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا، اس کے برعکس مزاحمتی محاذ زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں 31 جولائی کو اسرائیلی حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter