class="post-template-default single single-post postid-7869 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

مارکو روبیو کے وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں وہ رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق بھی فلوریڈا ہی سے ہے۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا نام تجویز کرچکے ہیں۔ اسٹیفانک کا تعلق نیویارک سے ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے بڑی فنڈ ریزنگ کرتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارت سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کئی ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter