ملائیشیاء میں شدید بارشوں کے باعث 6 ریاستوں میں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ 6 ریاستوں میں سیلابی صورتِ حال سے 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ریاست کلانتان سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں 30 ہزار 582 افراد بے گھر ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سیلابی صورتِ حال کے سبب بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے 322 عارضی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔
Post your comments