class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17240 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استفعیٰ دے دیا

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔جسٹس شمس محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا، جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔

جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری کی تقریب کانفرنس روم میں ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ججز نے بھی تقریب شرکت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر تقریب میں شریک ہوئے۔جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter