اردن کے فرمانروا اورمسلح افواج کےسپریم کمانڈرشاہ عبداللہ دوئم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈڈیفنس سلوشنزہیڈ کوارٹر اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی مشق اورمشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، اس سے قبل شاہ عبداللہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ (فرسٹ ڈگری) سے نوازا جو دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ ابن الحسین کے پاکستان دورے کے دوران شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ اور اردنی سول اور عسکری حکام کا وفد بھی اُن کے ہمراہ تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز میں شاہ عبداللہ کو ادارے کے ڈھانچے، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں شاہ عبداللہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر شرکت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ شاہ عبداللہ اور دیگر مہمانوں نے مشترکہ فائر اور مینوور مشق کا عملی مظاہرہ دیکھا جس میں ملٹی ڈومین آپریشنز، روایتی و فضائی فائر پاور اور مربوط زمینی کارروائیاں شامل تھیں۔ شاہ عبداللہ نے شریک دستوں اور ائیر کریوز کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / شاہ عبداللّٰہ کا گلوبل انڈسٹریل اینڈڈیفنس سلوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ، فوجی مشق کا معائنہ
شاہ عبداللّٰہ کا گلوبل انڈسٹریل اینڈڈیفنس سلوشنز ہیڈکوارٹر کا دورہ، فوجی مشق کا معائنہ




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments