class="post-template-default single single-post postid-8091 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 12 جوان شہید

بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارجی ہلاک کر دیے گئے۔خوارجیوں کے خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارجیوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی تھی جس پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔خوارج کے خودکش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا تھا، خودکش دھماکے سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے 12 شہادتیں ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔شہید ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے صوبیدار عمران احمد فاروقی، سرگودھا کے حوالدار محمد جاوید اقبال، ایبٹ آباد کے نائیک طہماس احمد، ہری پور کے 39 سال کے نائیک باسط فرید شامل ہیں۔شہداء میں بارکھان اور کوہلو کے سپاہی صفدر علی اور اسد بشیر شامل ہیں جبکہ ڈی آئی خان اور میانوالی کے سپاہی اعجاز حسین اور عاطف خان نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں ضلع کرک اور لوئر دیر کے سپاہی امان اللّٰہ اور شاہ زمان شامل ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter