کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ظاہر کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی، جیل پہنچ کر گنتی میں ایک قیدی کم پایا گیا تو ملزم کے فرار کا انکشاف ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو کراچی میں چند روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / کراچی: گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف
کراچی: گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقا قتل کیس کے مرکزی ملزم کے عدالت سے فرار کا انکشاف



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments