پاکستانی معروف اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان فضا علی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر کڑی تنقید کی ہے۔اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے اور جعلی تصویریں بھیجنے پر غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔فضا علی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں آپ سب سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز بھی تیار کر لیا ہو۔اداکارہ فضا علی کا مزید کہنا ہے کہ آپ اپنی بہنوں کی فکر اور اُن کی شادی کیجیے جو گھر میں بیٹھی ہیں، میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میں بتا دوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں اس کا اعلان کروں گی، کچھ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز سستی شہرت کے لیے میری شادی کرواتے رہتے ہیں، کچھ بڑے چینلز بھی میرا نام استعمال کرتے ہیں اور میری شادی کروا دیتے ہیں، کبھی میری مہندی، کبھی شادی اور کبھی میرا نکاح ہو جاتا ہے۔فضا علی نے کہا ہے کہ مجھے ان خبروں سے افواہوں سے تکلیف پہنچتی ہے، میری دل آزاری ہوتی ہے۔اداکارہ کا ویڈیو کے اختتام پر کہنا ہے کہ براہِ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں، میری شادی کی جعلی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرنا بند کریں۔
میری شادی کی نہیں اپنی بہنوں کی فکر کریں جو گھر بیٹھی ہیں: فضا علی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments