کراچی: سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیوں، اسنارکل، واٹر ٹینکرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

بوائلر پھٹتا تو نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا

چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف فائر آفیسر نے کہا کہ فیکٹری میں کپڑا ڈائی کرنے کا کیمیکل بھی موجود تھا، فائر فائٹرز نے فیکٹری میں لگے بوائلر کو سب سے پہلے محفوظ کیا، اگر بوائلر پھٹتا تو نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم نے پولیس حکام کو فوری طور پر متاثرہ فیکٹری پر پہنچنے کا حکم دیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے متاثرہ فیکٹری اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ سندھ نے شیر شاہ سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آگ لگنے کی وجوہات کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبے بھر کی فیکٹریوں میں ہر قسم کے کیمیکلز کا جامع آڈٹ اور خطرناک کیمیکلز کے ذخیرے اور استعمال کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *